جھنگ : پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی صرف گاڑیوں پر نیلی ریوالونگ لائٹس لگوانے تک محدود

sd
جھنگ(کامران ساقی)درجنوں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی صرف گاڑیوں پر نیلی ریوالونگ لائٹس لگوانے تک محدود ،ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں منافع خور مافیاز کا راج ،دوکانوں پر پرائس لسٹیں ندارد ،شہری اشیائے خوردونوش مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ،کنزیومرز رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کا ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق کنزیومر زرائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ظفر نول نے اپنے ایک بیان میں ضلعی حکومت کے حکام کی ناقص کارکردگی کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ میں درجنوں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو صرف ان کی گاڑیوں پر نیلی ریوالونگ لائٹس لگوانے تک ہی محدود قراردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم تعیناتی اورضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کی بنا پرمنافع خور مافیا کی چاندی ہورہی ہے ضلع بھر میں منافع خور مافیا کا راج ہے کسی بھی دوکان پر پرائس لسٹ آویزاں نہ ہے اور نہ ہی کسی دوکان پر مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت کی جارہی ہیں جس سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے جبکہ حکومت کو سب اچھا ہے کی رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔