نیویارک میں برفانی طوفان تھم گیا، سفری پابندیاں ختم

160124143052_newyork_640x360__nocredit

امریکی شہر نیو یارک میں شدید برفانی طوفان تھمنے کے بعد اب گاڑیوں کی آمد و رفت پر لگی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

تاہم واشنگٹن ڈی سی میں میٹرو سروس بند رہیں گی اور اس علاقے میں ہوائی سفر مزید کچھ عرصے تک متاثر رہنے کا امکان ہے۔

اب تک اس برفانی طوفان کے باعث تقریباً سات ہزار پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ پیر کو بھی 615 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں حالیہ تاریخ کے شدید ترین برفانی طوفان نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے اور اب تک 20 ریاستوں میں 8 کروڑ 50 لاکھ افراد اس برفباری سے متاثر ہو چکے ہیں۔

برف پڑنے کا سلسلہ جمعے سے شروع ہوا اور اس دوران کچھ علاقوں میں 102 سینٹی میٹر (سوا تین فٹ سے زائد) تک برف پڑ چکی ہے۔ جس کے باعث ریلوے اور فضائی سروس کا نظام برح طرح مفلوج ہو چکا ہے۔